وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت
پارٹی کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور وائی ایس آر کانگریس کے پارٹی
بدلنے والے ارکان اسمبلی کو جن کے خلاف پہلے ہی اسپیکر کے پاس درخواستیں
زیر التواء ہیں، اے پی کابینہ کے ردو بدل میں شامل کرنے پر سخت اعتراض کیا
ہے۔جگن موہن ریڈی نے
سوال کیا کہ کیا یہی جمہوریت ہے؟ حالانکہ چندرابابو
نائیڈو نے پڑوسی ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے ان کے رکن
اسمبلی ٹی سرینواس یادو کو وزیر بنانے پر کیا مخالفت نہیں کی تھی؟ انھوں نے
اسے سیاسی موقعہ پرستی قرار دیا۔جگن موہن ریڈی نے گورنر کو ایک میمورنڈم بھی حوالہ کیا جس کی نقل میڈیا کے حوالہ کی گئی۔